لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک22مئی 2008)آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز پریتی زنٹا کی ٹیم کنگز الیون پنجاب نے سچن ٹنڈولکرکی قیادت میں ممبئی انڈینز کو انتہائی اعصاب شکن اور سنسنی خیز معرکے کے ایک رنزسے ہراکرتاریخی کامیابی اپنے نام کرلی۔ اس میچ میں کرکٹ کی سنسنی خیزی اپنے عروج پر نظر آئی۔ ممبئی کے کپتان سچن ٹنڈولکر نے ٹاس جیت کر ہوم گراؤڈ پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کنگز الیون پنجاب کے بلے بازوں نے مقررہ 20اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 189رنز کا ہدف دیا،190رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بلے باز جے سوریا اور سچن ٹنڈولکر آئے، دونوں نے تیزی سے اننگز کا آغاز کیا، ٹنڈولکر نے 65جبکہ جے سوریا اچھی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور یوں ممبئی انڈینز سخت محاذآرائی کے ایک رنز سے شکست سے دوچار ہوگئی.