چنائی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک) آئی پی ایل میں شین وارن کی قیادت میں راجھستان رائلز نے ایک اور فتح حاصل کرتے ہوئے چنائی سپر کنگز کو چنائی سپرکنگزکو10رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں گراہم اسمتھ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا۔ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں راجستھان رائلز کے کپتان شین وارن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر211 رنز بنائے۔ راجستھان رائلزکے اوپنگ بلّے بازگراہم اسمتھ نے51 گیندوں پرچارچھکوں اورنوچوکوں کی مدد سے91 جبکہ پاکستانی کھلاڑی کامران اکمل نے4 چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔چنائی سپرکنگزکی طرف سے مرلی دھرن نے دو اوررائنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں چنائی سپرکنگزکی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں5 وکٹوں کے نقصان پر201 رنزبناسکی۔ پرتھیوپاٹیل کے54 اورموریکل کے71رنزکی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی اوریوں راجستھان رائلز نے اس میچ میں چنائی سپرکنگز کو دس رنزسے ہرادیا۔پاکستانی فاسٹ بالر سہیل تنویر نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے تین‘ شین وارن نے دو اورمناف پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ اس میچ میں کامیابی کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم 20 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ چنائی سپرکنگز14 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔