دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک) دہلی ڈیئرڈیولیز نے ممبئی انڈینز کو 5وکٹوں سے ہرادیا۔ممبئی انڈینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر176رن بنائے، جس کے جواب میں دہلی ڈیئر ڈیولیزنے ہدف باآسانی پورا کرلیا۔اس کامیابی میں دنیش کارتھک اور فرویز مہاروف کے چھٹی وکٹ کی پارٹنر شپ میں بننے والے 49رن نے اہم کردار ادا کیا۔کارتھک نے 32 بالوں پر 56رن جبکہ مہاروف نے 13 بالوں پر 20رن بنائے۔ممبئی انڈینز کی طرف سے اوپنرسنتھ جے سوریا نے 42بالوں پر66رن اسکور کیے۔