لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک26مئی 2008) آئی پی ایل کے 52ویں میچ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کوکلتہ نائٹ رائڈرز نے پریٹی زنٹا کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کو 3وکٹوں سے شکست دیدی، کنگز الیون پنجاب نے ٹاس جیت کر کولکتہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن وکٹ کیپر سنگ کارا نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اسٹیڈیم کے چاروں اطراف عمدہ شاٹ کھیل کر کولکتہ کے بولرز کی دھجیاں اڑادیں،سنگا کارا نے64رنز بنائے جبکہ ان کا ساتھ شان مارش نے دیا، مارش نے بھی عمدہ بیٹنگ کی انہوں نے40رنز بنائے، اور یوں دونوں بیٹسمینوں کی عمدہ بلے بازی کے باعث پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 174اسکور کا مجموعہ ترتیب دیا،175کا تعاقب کرنے کولکتہ کے بیٹسمین سلمان بٹ اور گنگولی میدان میں اترے، نائٹ رائیڈرز کے اوپنر سلمان بٹ24رنز بناکر پویلین لوٹے، ڈی بی داس صفر پر ایل بی ڈبلیو ہوئے دونوں وکٹیں سری سانتھ نے لیں۔ اور یوں وقفے وقفے سے شاہ رخ کی ٹیم کی وکٹیں گرتی گئیں تاہم کپتان گنگولی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کا اسکور رفتہ رفتہ ہدف تک لے جانے کی کوششوں میں لگے رہے۔ کپتان گنگولی کی بدولت میچ انتہائی دلچسپ موڑ میں داخل ہوگیا، اور یوں کولکتہ کے کپتان نے آخری اوور کی ابتدا چھکے سے کی اور دوسری گیند پر دو رنز لئے پھر انہوں نے ایک اور چھکالگادیا اور آخری رن لے کر اپنی ٹیم کو ناممکن فتح دلادی۔ یہ میچ بلا شبہ گنگولی کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے یادگار رہے گا۔ یوں نائٹ رائیڈرز نے میچ تین وکٹوں سے جیت لیا