لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک26مئی 2008)انڈین پریمیئر لیگ میں بنگلور رائل چیلنجرز نے دکن چارجرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ،حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں بنگلور رائل چیلینجرز اور دکن چارجرز کے مابین ہوا جس میں دکن چارجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بنگلور رائل چیلنجرز کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا۔ دکن کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان گلکرسٹ اور گبز نے کیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 101 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر گبز انیل کمبلے کے ہاتھوں اپنی وکٹ کھو بیٹھے۔ نئے آنے والے بیٹسمین بنگلور کے بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکے اور وقفے وقفے سے دکن کی وکٹیں گرتی رہیں۔ دکن نے مقررہ بیس اوورز میں 165 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلور کی جانب سے اننگز کا اسٹارٹ جیک کیلس اور جعفر نے کیا اور صرف 20 کے مجموعی اسکور پر جعفر رن آوٴٹ ہوگئے، اور یوں بنگلور کے بیٹسمین وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے، مصباح الحق اور کپتان ڈریوڈ نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 79 رنز تک پہنچا دیا اور اس موقع پر مصبا ح الحق کو روی نے پویلین کی راہ دکھا دی۔ نئے آنے والے بیٹسمین وائٹ اور آخیل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر انیسویں اوورز میں حاصل کر لیا۔ بنگلور کی جانب سے مصباح الحق 34 رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹسمین رہے