حیدرآباد دکن(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک) چنائی سپر کنگز نے اہم میچ میں دکن چارجرز کو سات وکٹوں سے شکست دیکر آئی پی ایل کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ،دکن چارجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں 8وکٹوں کے نقصان پر 147کا ہدف چنئی سپر کنگز کے سامنے کھڑا کرسکی، دکن کے ونو گوپال راؤ 48 اور روی تیجا نے40رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے، شاہد آفریدی کی باری آخری اوور میں آئی اور وہ صرف ایک رن بناسکے، چنئی کی جانب سے بالاجی اور مورکل نے 2,2وکٹیں حاصل کی، 148رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے چنئی کو صرف3 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا، سریش رائنا نے 54رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی جبکہ کپتان دھونی نے 37رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی، چنئی سپر کنگز کی اس فتح کے ساتھ ہی سچن ٹنڈولکر کی ممبئی انڈینز کے سیمی فائنل میں جانے کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔