UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> انڈین پریمیئر لیگ >> سہیل تنویر اورشین وارن نے اپنی ٹیم کو پوائٹنس ٹیبل پر پہلے نمبر پر لاکھڑاکیا

جے پور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک )انڈین پریمیئر لیگ آہستہ آہستہ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے اور آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین وارن کی قیادت میں راجستھان رائلز 22 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ راجستھان نے اب تک 13میچ کھیلے ہیں جن میں سے11میچ جیت کر اس نے اپنی دھاک بٹھادی ہے، صرف 2 بار حریف ٹیمیں شین وارن الیون کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئیں۔بالی ووڈ اسٹار پریتی زنٹا کا اسکواڈ کنگز الیون پنجاب یووراج سنگھ کی قیادت میں 18پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کنگز الیون پنجاب نے 13میں سے 9میچ جیتے جبکہ4 بار اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انڈیا کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ کی کپتانی میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور مہندرا سنگھ دھونی کی زیر قیادت چنائی سپر کنگز سیمی فائنل مرحلے میں جانے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔دہلی کی ٹیم اپنے 14میچ کھیل چکی ہے جن میں سے وہ 7بار کامیاب ہوئی، 6مقابلوں میں اسے شکست ہوئی جبکہ ایک میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر اختتام پذیر ہوا، اس طرح دہلی ڈیئر ڈیولز کے 15پوائنٹس ہیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اپنائی ہوئی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹورنامنٹ کا آغاز دھماکہ خیز اندازمیں کیا تھا لیکن جیسے جیسے ایونٹ آگے بڑھا، شکستوں نے کولکتہ کو گھیرلیا۔ کولکتہ کی ٹیم نے 14میچ کھیلے، 6جیتے، 7ہارے اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا، اس کے 13پوائنٹس ہیں۔سچن ٹنڈولکر کی قیادت میں ممبئی انڈینز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ممبئی کے 13میچوں میں 12پوائنٹس ہیں، آخری میچ میں بنگلور رائل چیلنجرز کو شکست دینے کے باوجود اس کا سیمی فائنل مرحلے میں جانا آسان نہیں کیونکہ فتح کی صورت میں بھی اسے دوسری ٹیموں کے میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔راہول ڈریوڈ کی بنگلور رائل چیلنجرز اور ایڈم گلکرسٹ کی ٹیم دکن چارجرز تو ٹیم اسٹینڈنگ میں آخری نمبروں پر ہیں۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.