لندن(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک) ٹوئنٹی ٹوئنٹی ویمز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔کننگٹن اوول لندن میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔آسٹریلیا نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تریسٹھ رنز بنائے۔ کپتان رولٹن اڑتیس اور پلٹن انتالیس رنز بناکر نمایاں رہیں۔مارش برنٹ، شاہ اور گن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پربیس ویں اوور میں حاصل کرلیا۔کلائر ٹیلرچھہتر اور بیتھ مورگن نے چھیالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔فیرل اور پیری نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔