اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ٹونٹی 20ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم پر انعامات کی بارش ہورہی ہے۔ کھلاڑیوں کو مالا مال کیا جارہا ہے۔ پروقار تقاریب میں کرکٹرز کو نقد انعامات دیئے جارہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاریخی کامیابی پر ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 25، 25 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا۔ یہ رقم وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے قومی ٹیم کو ایک کروڑ روپے اور صدر آصف علی زرداری کی جانب سے یونس خان اور شاہد آفریدی کو 10، 10لاکھ روپے جبکہ قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے 5-5لاکھ روپے کی اعلان کردہ رقم کے علاوہ ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ نے قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے 25، 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ ہمیں جو پذیرائی ملی ہے یہ پی سی بی اور کھلاڑیوں کے لئے اعزاز ہے۔ ورلڈ کپ جیتنا بڑا کارنامہ ہے۔ اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اعلان کردہ ایک کروڑ روپے کے 16 حصے کئے جائیں گے۔ ایک ایک حصہ 15 کھلاڑیوں جبکہ 16واں حصہ ٹیم مینجمنٹ کے 8افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔ پی ٹی سی ایل نے قومی ٹیم کو 30لاکھ ر وپے کا انعام دیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کے چیئرمین ولید ارشید نے پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ اور یونس خان کو چیک دیا۔ یونس خان اور شاہد آفریدی کو 5-5لاکھ روپے اور دیگر کھلاڑیوں کو 20لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ حبیب بینک کے صدر ذاکر محمود جمعے کو حبیب بینک پلازہ میں قومی ٹیم کے کپتان یونس خان، سپر اسٹار شاہد آفریدی، فاسٹ بولر عمر گل اور اوپنر احمد شہزاد کو ایک تقریب میں انعام دیں گے۔ نیشنل بینک کے صدر سید علی رضا کامران اکمل، سلمان بٹ، فواد عالم اور محمد عامر کو نقد انعام دیں گے۔(سپورٹس رپورٹر) ٹونٹی 20ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم پر انعامات کی بارش ہورہی ہے۔ کھلاڑیوں کو مالا مال کیا جارہا ہے۔ پروقار تقاریب میں کرکٹرز کو نقد انعامات دیئے جارہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاریخی کامیابی پر ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 25، 25 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا۔ یہ رقم وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے قومی ٹیم کو ایک کروڑ روپے اور صدر آصف علی زرداری کی جانب سے یونس خان اور شاہد آفریدی کو 10، 10لاکھ روپے جبکہ قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے 5-5لاکھ روپے کی اعلان کردہ رقم کے علاوہ ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ نے قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے 25، 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ ہمیں جو پذیرائی ملی ہے یہ پی سی بی اور کھلاڑیوں کے لئے اعزاز ہے۔ ورلڈ کپ جیتنا بڑا کارنامہ ہے۔ اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اعلان کردہ ایک کروڑ روپے کے 16 حصے کئے جائیں گے۔ ایک ایک حصہ 15 کھلاڑیوں جبکہ 16واں حصہ ٹیم مینجمنٹ کے 8افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔ پی ٹی سی ایل نے قومی ٹیم کو 30لاکھ ر وپے کا انعام دیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کے چیئرمین ولید ارشید نے پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ اور یونس خان کو چیک دیا۔ یونس خان اور شاہد آفریدی کو 5-5لاکھ روپے اور دیگر کھلاڑیوں کو 20لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ حبیب بینک کے صدر ذاکر محمود جمعے کو حبیب بینک پلازہ میں قومی ٹیم کے کپتان یونس خان، سپر اسٹار شاہد آفریدی، فاسٹ بولر عمر گل اور اوپنر احمد شہزاد کو ایک تقریب میں انعام دیں گے۔ نیشنل بینک کے صدر سید علی رضا کامران اکمل، سلمان بٹ، فواد عالم اور محمد عامر کو نقد انعام دیں گے۔