بیجنگ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک10-اگست 2007 ) چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں اولمپکس چیمپئن آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔ بیجنگ میں ہونے والے ایونٹ میں اولمپک چیمپئن آسٹریلیا نے دو مرتبہ برتری حاصل کی لیکن وہ پاکستانی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ پاکستان کی جانب سے دونوں گول محمد عمران نے کئے، پہلا گول کھیل کے ساتویں منٹ میں آسٹریلیا کے لیام ڈی ینگ نے فیلڈ گول کے ذریعے کیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم کو پنلٹی سٹروک ملا جس کو محمد عمران نے گول میں تبدیل کرکے مقابلہ برابر کردیا، چار منٹ بعد ہی آسٹریلیا کے میتھیو نیلور نے فیلڈ گول کرکے ٹیم کو ایک مرتبہ پھر برتری دلادی۔ تاہم کھیل ختم ہونے سے تین منٹ پہلے محمد عمران نے ایک اور گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ ٹورنامنٹ میں جمعے کو آرام کا دن ہے، ہفتے کو پاکستانی ٹیم ملائیشیا کے مدمقابل ہوگی۔ اس سے پہلے چین اور پاکستان کے درمیان بھی میچ دو دو گول سے برابر رہا تھ