ماسکو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) پاکستان ہاکی ٹیم نے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سکاٹ لینڈ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔پاکستان نے 2005 ء کے بعد کسی ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے کھیل کے پہلے ہاف کے 21 ویں منٹ میں ارشاد احمد نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرے ہاف میں پاکستان نے جارحانہ کھیل کھیلا اور مدمقابل ٹیم کو دفاعی حکمت عملی پر مجبور کردیا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں پاکستان کی جانب سے تین گول کئے گئے۔ ارشاد احمد، شکیل عباسی، عمران خان اور اختر علی نے ایک ایک گول سکور کیا۔