کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27 اگست 2007) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے اٹھارہ رکنی قومی ٹیم آج کراچی سے بھارت کیلئے روانہ ہو رہی ہے۔ریحان بٹ کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھاگیا ہے جبکہ ماجد خان کی جگہ پنالٹی کارنرکے ماہر عمران وارثی نے لی ہے۔گیارہ ملکی ایشیا کپ اکتیس اگست سے نوستمبر تک بھارت کے شہرچنائی میں کھیلا جائیگا۔پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ اکتیس اگست کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ ملائیشیا،سنگاپوراورجاپان کی ٹیم بھی شامل ہیؒںؒ..