لاہور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ماسکو میں ہونیوالے ٹورنامنٹ کی اہمیت کا اندازہ لگا لیا اور حکام کو جیت کر آنیوالی ٹیم کو استقبال سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب لاہور پہنچنے والی قومی ہاکی ٹیم کا استقبال نہیں کیا گیا۔ یہ ٹیم ماسکو میں ہونیوالے تیسرے درجے کے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جس میں ہاکی ورلڈکپ سے آؤٹ ٹیمیں، روس، سکاٹ لینڈ اور یوکرائن نے حصہ لیا۔ ٹیم کا استقبال پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنا چاہتی تھی مگر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری خالد محمود چودھری نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹیم تیسرے درجے کا ٹورنامنٹ جیت کر آئی ہے جس کے استقبال کی کوئی ضرورت نہیں