لاہور، چنائی(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-1ستمبر2007)پاکستان نے ساتویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کو 5 گول سے ہرا دیا۔ پاکستان کی جانب سے شکیل عباسی اور محمد عمران نے 2"2 جبکہ عمران خان اور احسان اللہ نے ایک ایک گول کیا۔ قومی ٹیم کے کوچ اصلاح الدین نے کہا کہ 3 پوائنٹس کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ ویسے بھی یہ پوائنٹس آئندہ میچوں میں ٹیم کا مورال بلند کرنے کے لئے ضروری تھے۔ پنلٹی کارنر ڈیپارٹمنٹ میں ابھی محنت کرنے کی ضرورت ہے دیگر میچوں میں میزبان بھارت نے چین کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی۔ ملائیشیا نے سنگاپور کو 8-0، بنگلہ دیش نے تھائی لینڈ کو 13-0 اور جنوبی کوریا نے سری لنکا کو 12-2 سے شکست دے دی۔ جنیگ جونگ ہیون اور کم بیونگ ہو نے 4"4 گول کیے۔ بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے میچ میں رسل محمد نے 4 بار گیند کو گول کی راہ دکھائی۔