کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک12-نومبر2007)چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیم کے کپتان ریحان بٹ کو فٹنس کی بناء پر ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ جبکہ سہیل عباس کو بھی لگائے گئے کیمپ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ گول کیپر سلمان اکبر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ منیجر اصلاح الدین کی جگہ ڈکاء ظفر کو ٹیم کا چیف کوچ منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں کپتان سلمان اکبر، نائب کپتان ذیشان اشرف، ایم عمران، کاشت، کامران، عمران خان، عدنان مقصود، دلاور بھٹی، غضنفر، سجاد انور، وقاص شریف، شکیل عباسی، وقاص اکبر، شبیر احمد، عباس حیدر، اختر علی، محمد ارشد، عنایت اور محمد افضل شامل ہیں جبکہ سٹینڈ بائی میں عمران شاہ، کامران شاہد، عرفان سمیر سلیم، اظہر اور امین کو شامل کیا گیا۔