اسلام آباد(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک13-نومبر2007) پاکستانی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ خواجہ ذکا الدین نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی مرحلہ دو روز کے آرام کے بعد بدھ سے دوبارہ شروع ہوگا ۔ 24نومبر کو ٹیم کی روانگی سے قبل تک کیمپ میں پریکٹس کرائی جائے گی۔ خواجہ ذکا الدین نے کہا کہ کوچ منظور الحسن اور ان کے ساتھ کوچز کھلاڑیوں پر محنت کرتے رہیں گے۔ ٹیم کے نئے کپتان وقاص اکبر نے کہا کہ میں اچھے نتائج کی کوشش کروں گا۔ چیمپئنز ٹرافی آسان نہیں جس میں ہر ٹیم زیادہ قوت اور طاقت کيساتھ مقابلہ کريگی۔ ٹیم سے ڈراپ ہونيوالے کپتان ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ وہ ڈومیسٹک ہاکی میں اچھی پرفارمنس کے ذریعے ٹیم میں واپس آئیں گے انہوں نے کہا کہ ڈراپ ہونے پر انہیں دکھ ہوا۔