ایمسٹرڈیم(سپورٹس ڈیسک)دورہ پورپ میں مو جو د پا کستان ہا کی ٹیم کا تر بیتی کیمپ اختتا م پر یذہو گیا ۔قومی ٹیم ہا لینڈ کیخلاف 15جو لا ئی کوپہلا ٹیسٹ کھیلے گی ۔پاکستان ہا کی ٹیم نے کیمپ میں طویل پریکٹس کی اورمیچز بھی کھیلے جہا ں دو میں انہو ں نے کا میابی حاصل کی جبکہ ایک ٹیسٹ میں گرین شر ٹس کو شکست کا سا منا کر نا پڑ ا ۔ محمد عمرا ن کی قیادت میں پاکستان ہا کی ٹیم میز با ن ہا لینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچو ں کی سیریز کھیلے گی جس کاپہلا ٹیسٹ 15اور دوسرا 16جو لا ئی کو ایمسٹر ڈیم میں ہوگا ۔ اس سیریز کے بعد پاکستا ن کا ایک ما ہ کا دورہ یو رپ بھی ختم ہو جائیگا اور قو می کھلا ڑی اپنے وطن واپس لو ٹ آ ئینگے ۔