UrduPoint Sports

كھیل >> ہاکی >> ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی :پاکستان کا آج روایتی حریف بھارت سے مقابلہ

اورڈوس (سپورٹس ڈیسک) پہلی مینز ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اپنا پانچواں اور آخری میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف آج کھیلے گا۔ چین کے شہر اورڈوس میں جاری ٹورنامنٹ میں آج آخری تین لیگ میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستانی ٹیم کو فائنل تک رسائی کیلئے بھارت کیخلاف ڈرا کی ضرورت ہے۔پاکستان کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسرے میچ جنوبی کوریا اور چین کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی، تیسرا میچ ملائیشیا اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میدان میں جیت کی نیت سے اتریں گے، کھلاڑیوں پر واضح کرچکے ہیں کہ ہم فتح کے ساتھ فائنل کھیلیں گے، کھلاڑی ڈرا کی حکمت عملی اختیار نہ کریں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے خلاف میچ اہم تھا جس میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ جنوبی کوریا مضبوط ٹیم ہے اس کے خلاف ہمیں دباوٴ کا سامنا تھا۔ خواجہ جنید نے کہاکہ جاپان کے ہاتھوں ہار سے مایوسی ہوئی اس میچ میں کھلاڑی میچ پلاننگ کے تحت نہیں کھیلے، پاکستان کے کھلاڑیوں نے چھ یقینی گول ضائع کئے جبکہ پینلٹی کارنر میں بھی ہم فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہاکہ جاپان کی کارکردگی ٹورنامنٹ میں خاصی عمدہ رہی ہے اس نے بھارت کے خلاف ڈرا کھیلا جبکہ چین کو ناکامی سے دوچار کیا۔ خواجہ جنید احمد نے کہاکہ جدید ہاکی میں گول کے چانسز کم ملتے ہیں جو ٹیم آدھے درجن گول ضائع کرے گی وہ یقینی طور پر ناکامی سے دوچار ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف میچ میں صرف روایتی حریف ہونے کا دباوٴ ہے۔ ٹورنامنٹ میں ہماری کارکردگی بھارت سے اچھی ہے، پاکستان نے تین میچز جیتے ہیں جب کہ بھارتی ٹیم کو دو میں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہم نے کامیابی کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کوشش اور خواہش ہے کہ فائنل میں جاپان سے مقابلہ ہو اگر ہم نے بھارت کو ہرایا اور جاپان، ملائشیا سے جیت گیا تو پھر پاکستان اور جاپان فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.