کوالالمپو(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 28 نومبر2007) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا اور شروعات میں ہی اپنے دور کی نامی گرامی ٹیم کینیڈا کے ہاتھوں وارم اپ میچ میں 2-1 سے ہا رگئی۔ نیشنل اسٹیڈیم بخت جلیل میں کھیلے گئے اس معرکہ میں پاکستان کے کھلاڑی پہلے ہاف میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔ کینیڈا کے کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے تجربہ کار کھلاڑیوں کو پریشان کردیا کینیڈا کے کھلاڑی اگلے سال بیجنگ اولمپکس کی تیاری کے سلسلے میں تربیتی دورے پر ان دنوں کوالالمپور میں ہے کینیڈا کی جانب سے دوسرے سیشن کے 12/ ویں منٹ میں ویان فرنانڈس نے اسکوپ کے ذریعے گیند کو جال میں پھینکا پاکستان کے کپتان اور گول کیپر سلمان اکبر حیرت زدہ رہ گئے۔ کینیڈا کی جانب سے گریمز نے دوسرا گول پینلٹی کارنرپر گول بنا کر اپنی برتری دہری کردی۔ کینیڈا کے کھلاڑی کئی مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے 2-0 سے خسارے میں جانے کے بعد پاکستان کے کھلاڑی کھیل کے آخری 15/ منٹ میں سنبھل کر کھیلے اور انہوں نے کچھ حملے بھی کئے اس دوران شبیر ایک گول کرکے خسارے کو کم کرنے میں کامیاب رہے مگر پاکستان کے کھلاڑی آخری لمحات تک مزید کوئی گول نہیں بنا سکے