اسلام آباد (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک )قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ریحان بٹ نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم بتدریج اپنی کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے اور ٹیم میں موجودنوجوان کھلاڑی اپنی جگہ بنانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں اور جس انداز میں ٹریننگ ہو رہی ہے وہ پر امید ہیں کہ کھلاڑی اپنی محنت سے کامیابی کی منزل ضرور طے کرینگے۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان اور گول کیپر سلمان احمد نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی اسوقت سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں اور ہماری ٹریننگ جس انداز میںہو رہی ہے اس موقع پر وہ نہیں سمجھتے کہ قومی ٹیم کو کسی فارن کوچ کی ضرورت ہے۔ شکیل عباسی نے کہا کہ روس میں کامیابی سے تمام کھلاڑیوں میں بہت زیادہ اعتماد آگیا ہے اور چین میں ہونيو الا چار ملکی ٹورنامنت جیت کر قومی ٹیم قوم کو ایک اچھی خبردے گی۔