ماسکو (اردوپوائنٹ سپورٹس ) پاکستان ہاکی ٹیم نے روس میں کھیلے جانے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں اپنے ابتدائی میچ میں میزبان روس کی ٹیم کو باآسانی 6-2 سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کیا اور میزبان روس کی ٹیم کو بالکل بے بس کر دیا۔ پاکستان کی طرف سے احسان اللہ، محمد عمران، وقاص شریف، شکیل عباسی، اختر علی اور یاسر اسلام نے گول سکور کئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کل ہوگا۔ قومی کپتان ریحان بٹ نے کہا کہ ٹیم یہ ٹورنامنٹ جیت جائیگی۔