لاہو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے میزبانی پاکستان سے لیکر کسی دوسرے ملک کو اپنے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے یہ بات پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے گزشتہ روز بتائی انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے انکار کے بعد اس طرح کی خبریں گرم ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کو منتقل کیا جا رہا ہے مگر اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نیوز ایجنسی نے یہ خبر جاری کی تھی کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کے سیاسی حالات کے خراب ہونے پر چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی دوسرے ملک کو دینے کی بات کی ہے۔