UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> مضامین >> ”آئی پی ایل کرکٹ میلہ اپنے عروج پر “

اعجازوسیم باکھری:
آئی پی ایل (انڈین پریمئر لیگ )ان دنوں بھارت میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ۔ایونٹ میں بہت سے اتارچڑھاؤ دیکھنے کو مل رہے ہیں ،ابتدائی طور پر چھاجانے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنائی سپر کنگ کی ٹیمیں بہترین آغاز کے بعد لڑکھڑا گئی ہیں جس کی بنیادی وجہ دونوں ٹیموں میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی ہے۔شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں کھیلنے والے کیوی بیٹسمین میک کولم اور آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرنے کیلئے بھارت سے واپس چلے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب دھونی کی زیر قیادت ابتدائی چار میچز میں فتح حاصل کرنے والی چنائی سپرکنگ میتھیوہیڈن اور مائیکل ہسی کے اوجھل ہوتے ہیں شکستوں کی راہ پر چل پڑی ہے ۔بنگلور رائلز چیلنجرز کی ٹیم بھی فتح کیلئے کوشاں ہیں ٹیم کی سب سے بڑی سپورٹربالی ووڈ کے خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف ہربار اپنی ٹیم کی شکست پر افسردہ نظر آتی ہے تاہم اب بھی وہ کپتان راہول ڈریوڈ ،مصباح الحق اور جیک کیس سے بھرپورتوقعات وابستہ کیے ہوئے ہے ۔جہاں کترینہ کیف اور شاہ رخ خان اپنی ٹیموں کی شکست کی وجہ سے پریشان حال دکھائی دے رہے ہیں وہیں ابتدائی دو میچز میں شکست کھانے کے بعد پریتی زنٹا کے بہنے والے آنسونے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے اور پریتی کی ٹیم کنگزالیون پنجاب نے لگاتار چارمیچز میں فتح حاصل کرکے حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔بعض مبصرین کا خیال ہے کہ پہلے دومیچز میں شکست کے بعد پریتی کا رونا اور ہربجھن سنگھ کے ہاتھوں سری سانت کوپڑنے والے تھپڑنے پنجاب کی ٹیم کوفتح کی راہ پر لا کھڑا کیا ، یہاں تک کہ پریتی کی ٹیم نے جب شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دی تو معصوم چہرے کے مالک پریتی زنٹا خوشی سے بے حال ہوگئیں اور انہوں نے اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو گلے لگاکر مبارکباد دی شاید یہی چیز شاہ رخ خان کو ناگار گزری اور اس نے اپنی ٹیم کو ملنے والی چار شکستوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے آئی پی ایل حکام پر زوردیاکہ 15کروڑ روپے میں خریدے گئے شعیب اختر کو فوری طور پر ٹیم میں شامل کیا جائے کیونکہ رکی پونٹنگ کے چلے جانے سے نائٹ رائیڈرز کے سامنے اندھیرا سا چھا گیا تھا تاہم اب خیال کیا جارہا ہے کہ شعیب اختر کی نائٹ رائیڈرز میں شمولیت سے نہ صرف نائٹ رائیڈرز کی روشنی لوٹ آئے گی بلکہ وہ تمام حریفوں کو بھی روند ڈالے گی۔ مگر کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جہاں قبل ازوقت کوئی حتمی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی لیکن یہ بات قبول کرلینے میں کوئی قباحت نہیں کہ شعیب اختر کی شمولیت سے نائٹ رائیڈرز کی ٹیم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوجائیگی۔گوکہ شعیب اختر کو ٹونٹی ٹوٹنی کرکٹ کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے مگر وہ بیٹسمینوں کو ڈرا دھمکا کر نہ صرف سکور روکنے کی اہلیت رکھتا ہے بلکہ وہ نئی بال کے ساتھ اپنی تیزتر گیندوں پر افتتاحی بلے بازوں کو واپسی کی راہ دکھانے کے فن سے بھی خوب آشنا ہے۔جیساکہ تمام لوگ جانتے ہیں کہ شعیب اختر پر سے ایک ماہ کی پابندی اٹھائی گئی ہے جو 4جون کودوبارہ بحال ہوجائیگی مگر نسیم اشرف کی جانب سے معافی ملنے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ شعیب کی پابندی کی سزامکمل طور پر ختم بھی کی جاسکتی ہے تاہم شعیب اختر کی دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی آئی پی ایل میں بہترین پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ہرطرح کے تنازعات سے بچ کررہنے سے مشروط ہے۔شعیب اختر کی دوبارہ کھیل میں واپسی سے اس کے چاہنے والے بے حدخوش ہیں اور کولکتہ کی عوام کیلئے اب محض شعیب اختر ہی ایک ایسا کھلاڑی بچا ہے جس سے وہ اپنی ٹیم کو دوبارہ وننگ ٹریک پر لیجانے کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔اگر شعیب اختر نائٹ رائیڈرز کی جانب سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں اور بھارت میں رہ کر وہ کسی نئے ایشوسے بچے رہتے ہیں تو ممکن ہے کہ ان پرعائد پانچ سال کی پابندی نرم کی جائے کیونکہ پاکستانی ٹیم کو آنے والے دنوں میں ایشیا کپ کی میزبانی کے ساتھ ساتھ چیمپئنزٹرافی کیلئے بھی دنیا کی آٹھ ٹاپ ٹیموں کی مہمان نوازی کرنی ہے ایسے میں ہوم ٹیم ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو مضبوط ترین سکواڈ کی ضرورت ہے جس کیلئے شعیب اختر کا ٹیم میں ہونا بے حد ضروری ہے ۔تاہم یہ فیصلہ چار جون کے بعد ہوگا کہ شعیب اختر کی پابندی ختم کی جاتی ہے یا تھوڑی سی نرمی کے ساتھ برقرار رکھی جاتی ہے تاہم فی الحال تمام لوگ آئی پی ایل میں شعیب اختر کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں بالخصوص شاہ رخ خان شعیب اختر کی واپسی پر بے حدخوش دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ پریتی زنٹا اور کترینہ کیف کی ٹیموں کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد کنگ خان کافی پریشان تھے اور وہ شعیب اختر کے ذریعے ان سے بدلہ لینا چاہتے ہیں ہوسکتا ہے شعیب شاہ رخ خان کی یہ خواہش پوری کردیں اور اگر ایسا ہوگیا تو یہ نہ صرف شاہ رخ خان کیلئے اچھا ہوگا بلکہ اس سے شعیب اختر کیلئے بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Father's Day gifts to Pakistan, Father day gifts, gifts to your dad, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.