UrduPoint Sports

شاہد خان آفریدی
تعارف
شاہد آفریدی ایک ایسے کھلاڑی کا نام ہے جس کا نام ذہن میں آتے ہی چھکوں کی بارش، چوکوں کی برسات اور دنیا کی تیز ترین سنچری کا خیال ذہن میں آنے لگتا ہے۔ یہی وہ شخص ہے جس نے باؤلروں کے ساتھ قصابوں کا سلوک کر کے دنیائے کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والا بیٹسمین ہے جبکہ اسے کئی تیز ترین اننگز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ یہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین اور دنیا کی دوسری تیز ترین ٹیسٹ نصف سنچری کرنے کے اعزازکامالک بھی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ نویں تیز ترین سنچری بھی اسی کے نام ہے۔ اس نے جہاں ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری سکور کررکھی ہے وہاں دوسری تیز ترین سنچری بھی کسی اور کے نام نہیں ہونے دی۔ عام طور پر اس پر لاپرواہی اور بے صبرے پن کا الزام لگایا جاتا ہے۔ عام آدمی تو شاید اس بات سے اتفاق کر لے لیکن کھیل پہ گہری نگاہ رکھنے والے اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ ہیں کہ آفریدی یہ سب کیوں کرتا ہے کیونکہ ٹیم میں آفریدی کی سلیکشن ہی اس لئے کی جاتی ہے کہ اس تجربہ کار بیٹسمین سے تیزی کے ساتھ سکور کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نپی تلی باؤلنگ کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ اس کی ایک بدنصیبی یہ بھی ہے کہ وہ ہر بار ایک نئے کردار میں آزمایا جاتا ہے۔ کبھی تو اسے افتتاحی بیٹسمین کے طور پر تو کبھی مڈل آرڈر میں کھیلنے کے لئے بے وجہ دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ کبھی اس کی حیثیت ایک بیٹنگ کرنے والے آل راؤنڈر کی سی محسوس ہوتی ہے اور کبھی وہ باؤلنگ کرانے والے ایک ایسے کھلاڑی کے طور پر امتحان دے رہا ہوتا ہے جو بیٹنگ اور فیلڈنگ بھی کر لیتا ہے۔ ایک طرف اس کے بارے میں یہ سوچا جاتا ہے کہ وہ افتتاحی کھلاڑی کے طور پر ٹیم کو فلائینگ سٹارٹ فراہم کرے تو مخالف باؤلنگ لائن کو ادھیڑ کر رکھ دے اور کبھی یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ لیٹ آرڈر بیٹنگ کو استحکام عطا کرے۔ اس طرح ایک ایسا کنفیوژن پیدا کر دیا گیا ہے جس نے آفریدی کی ذات کو چوں چوں کا مربہ بنا کر رکھ دیا ہے۔ آفریدی کو اس طرح استعمال کرنے پر ٹیم انتظامیہ پر تنقید میں یہ تمام پہلو میڈیا میں آئے روز بیان کئے جاتے ہیں لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ اسے اس طرح استعمال کرنا مثلاً کبھی اوپنر بھیج دیا تو کبھی چھٹے نمبر پر ٹیم انتظامیہ کی اس طرح کی اوچھی حرکات کی وجہ سے اس تشخص خراب ہو رہا ہے مگر کسی کو اس بات کی پروا نہیں ہے کہ وہ ٹیم انتظامیہ کی جاہلاناں حکمت عملیوں کی وجہ سے اپنے ہی ہاتھوں بربادی کی طرف جا رہا ہے جسے عالمی سطح پر اپنی دھواں دھار بیٹنگ کے سبب روز اول سے ایک منفرد کھلاڑی سمجھا جاتا ہے مگر افسوس کہ اس کی تسلسل سے پرفارمنس نہ کرنے کی وجہ ہی ٹیم انتظامیہ ہے۔ جبکہ اس کا ناقص شارٹ سلیکشن بھی اسکی راہ میں دیوار بنا ہوا ہے مگر اب آہستہ آہستہ اس پر بھی قابو پانے میں کامیاب ہو رہا ہے۔ آفریدی میں ایک تو پاور ہی اتنا ہے دوسرا وہ پٹھان ہے جس کے بل بوتے پر وہ کسی بھی بڑے سے بڑے باؤلر کو بے فکری کے عالم میں چھکا رسید کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔ ورلڈ کپ 2003ء سے پہلے تک آفریدی کو ایک ناقابل اعتبار بیٹسمین سمجھا جاتا تھا جس کی وجہ ان کا جارحانہ انداز تھا جو اسے بہت جلد پویلین لوٹنے پر مجبور کر دیتا تھا۔ لیکن گذشتہ دو سالوں میں جس طرح اس میں مستقبل مزاجی کی جھلک دیکھنے میں آئی تو اسے پاکستان اہم ترین کھلاڑیوں میں شامل کیا جانے لگا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ آج خلاف معمول پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا بھی لازمی حصہ ہوتاہے۔ آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے اب تک 217 بار گیند کوتماشائیوں کے درمیان پھینکاہے۔ ورلڈکپ 2003کے بعد جن کو ٹیم میں واپس آنا تھا وہ تو آ گئے لیکن اسے دوبارہ جلدی کیوں نہیں طلب کیا گیا؟ دراصل جن کے بورڈ کے ساتھ اچھے روابط تھے وہ تو واپس آ گئے لیکن اس خیبر ایجنسی کے پٹھان کو اس قابل کیوں نہیں سمجھا گیا جس کی واضح وجہ ٹیم انتظامیہ میں موجود بعض مخالفین کی جانب سے اس کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے۔ لیکن اس شیر دل جوان نے ہمت نہ ہاری اور بھرپور طریقے سے محنت کی اور دوبارہ قومی ٹیم کا لازمی حصہ بن گیا۔ اب اسکی عادات بھی پختہ ہو چکی ہیں اور یہ پاکستان کو کئی فتوحات سے ہمکنار کرا چکا ہے۔ اور اب وہ دور واپس لوٹ آیا ہے جب حریف ٹیمیں خصوصی طور پر آفریدی کیلئے حکمت عملی تیار کر کے میدان میں اترتی ہیں۔ شاہد خان آفریدی پاکستان کرکٹ کا ایک ”ہیرا“ ہے اسے جتنا تراشا جائے گا یہ اتنی زیادہ چمک دے گا۔سال200میں اس کے کئی روپ دیکھے گئے ۔بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے خلاف اس نے ٹیسٹ میچز میں شاندار سنچریاں اسکور کیں لیکن ایک روزہ کرکٹ میں وہ متاثرکن کارکردگی دکھانے سے قاصر رہا۔دورہ انگلینڈ اور چیمپئنز ٹرافی 2006میں وہ اپنی ناقص پرفارمس کا ازالہ کرنے میں ناکام رہا یہی وجہ ہے کہ سلیکٹرزنے اسے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم سے باہررکھا ۔ڈومیسٹک کرکٹ میں وہ ایک بار پھر حریف باؤلرز پر قہربن کر ٹوٹ پڑا ۔بعد ازاں سلیکٹر ز نے اسے ملتان کے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترنے کا موقع فراہم کیا لیکن وہ ایک بار پھر کوچ اور ٹیم انتظامیہ کی غلط پالیسی کی بھینٹ چڑھ گیا ۔اور حسب توقع اسے آخری میچ میں ایک بارپھر واپس بھیج دیا گیا۔ اسے کبھی اوپنر اور کبھی چھٹے نمبر پر بیٹنگ کیلئے بھیجا جاتا ہے جس سے اسکی گیم میں ٹھہراؤ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس طرح کے ناروا سلوک سے ایک باصلاحیت کرکٹر ضائع ہورہاہے جس کی تمام تر ذمہ داری ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹر ز کی ہے اگر قومی سلیکٹروں نے اسے ماضی کی طرح یونہی نظرانداز کرکے یہی رویہ برقرار رکھا اور ٹیم انتظامیہ اگراسے ایسے ہی ”ریلوکٹا“ بنائے رکھے گی تو حقیقت میں پاکستان ایک تاریخ ساز اور منجھے ہوئے کھلاڑی سے محروم ہو جائے ۔....تحریر.....اعجاز وسیم باکھری
تاریخ پیدائش: 1980-03-01
مقام پیدائش: Khyber Agency.NWFP
بیٹنگ سٹائل: دائیں ہاتھ كا بلے باز
باولنگ سٹائل: دائیں ہاتھ كا باولر


مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.