پانچ گھنٹے بعد ملبے سے دو نعشوں کو نکالا گیا:
لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 مارچ 2008 ) ایف آئی اے کی بلڈنگ میں ہونیوالے دھماکے کے پانچ گھنٹے بعد ملبے سے دو افراد کی نعشوں کو نکالا گیا ۔ گزشتہ روز ایف آئی اے بلڈنگ میں صبح سوا نو بجے کے قریب دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے اپنی کارروائیاں شروع کر دی تھیں دوپہر ایک بجے ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے بلڈنگ کے پہلے فلور کے ملبے سے دو افراد کی نعشیں نکال لیں جنکے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایف آئی اے کے اہلکار تھے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے