اگلا صفحہ

"لاہور میں‌ خودکش بم دھماکے " پر مزید كوریج

لاہور میں ایف آئی اے کی عمارت اور ایڈوائرٹائزنگ ایجنسی کے دفتر پر دو خود کش کار بم دھماکے ، 28افراد جاں بحق، 266زخمی۔صدر نے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔اپ ڈیٹ:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2008ء)لاہور میں ایف آئی کی عمارت اور ماڈل ٹاوٴن میں دو خودکش کاربم دھماکوں میں دو بچوں سمیت اٹھائیس افراد جاں بحق اور دو سو چھیاسٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ زخمیوں میں اسکول کے چالیس سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔صدر پرویز مشرف نے دہشت گردی کی ان وارداتوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔پہلا حملہ ایف آئی اے کی عمارت پر کیا گیا،یہ دھماکہ انتہائی شدید تھا۔جس کے نتیجے میں آٹھ منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اس واقعے میں چوبیس افراد جاں بحق اور دو سو ساٹھ کے قریب زخمی ہوئے ہلاک ہونیوالے میں بڑی تعدادایف آئی اے اہلکاروں کی ہے۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق دونوں دھماکوں میں دو سو چھیاسٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک سو چھیاسٹھ افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ دیگر سو سے زائد مریضوں کو گنگارام، میو اور سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دھماکے سے قریبی اسکول اور دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ درجنوں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ایف آئی اے کی عمارت پر ہونے والا حملہ ملکی تاریخ کا شدید ترین حملہ بتایا گیا ہے ، جس سے عمارت تباہ ہوچکی ہے ، اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ۔ اس حملے میں پچاس کلو گرام سے زائد بارود استعمال کیاگیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس مقام پر بارہ فٹ چوڑااور چھ فٹ گہرا گڑھا پڑگیا، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائی جاری ہے ، جبکہ ایف آئی اے کے چار اہلکاروں کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے ۔ دوسرا دھماکہ ماڈل ٹاؤن میں ایک ایڈوائرٹائزنگ ایجنسی میں ہوا، جہاں ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری وین ایجنسی کے دفتر سے ٹکرادی۔ اس واقعہ میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ۔ اس حملے میں تیس کلو گرام سے زائد بارود استعمال کیا گیا۔
کیپٹل سٹی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی ملک محمد اقبال نے ایف آئی اے بلڈنگ ٹیمپل روڈ اور ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے خود کش حملوں کی تفتیش کیلئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چوہدری تصدق حسین کی سربراہی میں دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ان افسوسناک واقعات کے مختلف پہلوؤں کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے تفتیش کے دائرہ کار کو آگے بڑھائے گی ۔ ٹیم میں ایس پی سی آئی اے چوہدری مسعود عزیز ، ایس پی سول لائنز احسن یونس ،ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ بابر بخت قریشی ،ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمر ، ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن عظمت اللہ گوندل ، ایس پی سیکورٹی حسین حبیب امتیاز، ایس پی اوریس کورس ، ایس پی اوماڈل ٹاؤن ، ایس ایچ او سول لائنز و ماڈل ٹاؤن اور انچارج انوسٹی گیشن سول لائنزوماڈل ٹاؤن شامل ہیں۔ خود کش حملوں کی اطلاع ملتے ہی کیپٹل سٹی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی ملک محمد اقبال ، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چوہدری تصدق حسین اور ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر طارق کھوکھر اور دیگر سینئر افسران فوری موقع پر پہنچ گئے اور موقع سے ضروری شواہد و معلومات اکٹھی کیں ۔ کیپٹل سٹی پولیس چیف ملک محمد اقبال نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے بلا ناغہ انہیں آگاہ کریں۔

11/03/2008 18:23:16 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.