لاہور خود کش حملے میں زخمی ہونے والی خاتون چل بسی:
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2008ء) ایف آئی اے لاہور ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ کے دوران زخمی ہونے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی ، تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 10 فور ایل کی رہائشی کرسچین خاتون شریفاں بی بی زوجہ یونس مسیح جو کہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر لاہور میں ہونے والے خود کش حملہ کے دوران زخمی ہوگئی تھی ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاہور کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گئی جسے آبائی گاؤں ٹین فور ایل اوکاڑہ میں سپرد خاک کردیا گیا ، متوفیہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کے نزدیک واقع چرچ میں ملازم تھی اور دھماکے کے وقت دوران ڈیوٹی اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے شدید زخمی ہوگئی تھی ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے