ایف آئی اے بلڈنگ پر خودکش حملوں میں ملوث دو اہم ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ،بھاری مقدار میں گولہ بارود اورخودکش جیکٹیں برآمد ،سی سی پی او لاہور ملک محمد اقبال کی پریس کانفرنس:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2008ء)سی سی پی او لاہور ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ ایف آئی اے بلڈنگ پر خودکش حملوں میں ملوث دو اہم ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اورخود کش جیکٹیں بھی برآمد ہو ئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گر فتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم اورجنوبی وزیرستان سے ہے ۔ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں بتیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے ،جبکہ خودکش دھماکے میں استعمال کئے جانے والے ٹرک کا مبینہ مالک بھی گزشتہ روز سبزہ زار پولیس کی حراست میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا تھا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے