لاہور، ایف آئی اے کی عمارت پر خود کش حملے میں استعمال ہونے والے ٹرک کا مالک پولیس کی حراست میں ہلاک:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2008ء) ایف آئی اے بلڈنگ پر خودکش دھماکے میں استعمال کئے جانے والے ٹرک کا مبینہ مالک سبزہ زار پولیس کی حراست میں پراسرار طور پر دم توڑ گیا ۔بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکے کی تحقیقات سے معلومات ملیں تھیں کہ منی ٹرک کا مالک افضل نامی شخص ہے اور خودکش حملہ آوروں نے ایبٹ روڈ سے یہ منی ٹرک خریدا تھا جس پر ٹرک مالک افضل کو حراست میں لے کر پولیس تحقیقات کر رہی تھیں جارہی کہ یہ ملزم بدھ کی دوپہر کو حوالات میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوس بجھوادی گئی ہے اور اس کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔