لاہور حملوں کی مذمت ،متاثرین کی دکانیں اورمکانات حکومت تعمیر کرے ۔ لیاقت بلوچ:
لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 مارچ 2008 ) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر لیاقت بلوچ نے خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے اور ان کی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے عوام کو متحد ہونا ہوگا لیاقت بلوچ نے ایف آئی اے کے دفتر کا دورہ کیا اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دھماکوں کی شدید مذمت کی اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خودکش دھماکوں سے ہونے والے متاثرہ افراد کو معاوضہ دیا جائے اور متاثرہ افراد کی دکانوں اور رہائشی مکانوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے انہوں نے کہا کہ خودکش حملوں کے خلاف عوام کا احتجاج درست ہے اور یہ ان کا حق ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے عوام کو متحد رہنا چاہیئے اور اندرونی وبیرونی دشمنوں کو اپنے اتفاق اور یکجہتی سے شکست دیں انہوں نے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ ملک پر قابض آمر سے نجات حاصل کریں دریں اثناء ملک کے دگر سیاسی رہنماؤں نے بھی لاہور میں ہونے والے خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے کرکے معصوم و بے گناہ شہریوں کی جان لینے والے انسانیت کے دشمن ہیں واضح رہے کہ لاہور میں نجی کمپنی اور ایف آئی اے کے دفتر میں ہونے والے خودکش حملوں میں چوبیس افراد جاں بحق اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے