لاہور دھماکوں کی مذمت،دہشت گردوں کو عبرتناک انجام سے دوچارکریں گے،وزیرداخلہ:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 مارچ 2008 )نگران وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)حامدنواز خان نے لاہور میں ہونیوالے خود کش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے تک اپنی جنگ جاری رکھے گی دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں ان کو عبرتناک انجام سے دوچار کرینگے لاہور میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اور ایک پرائیویٹ دفتر میں ہونیوالے الگ الگ خود کش حملوں پر مذمتی بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرداپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے حکومت پردباؤ ڈال رہے ہیں یہ عناصرملک وقوم کے دشمن ہیں ان کے خاتمے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور قوم کو دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے گی انہوں نے کہاکہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے انہوں نے صبر کی تلقین کی ہے وزیر داخلہ نے دینی وسیاسی رہنماؤں سے اپنی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے زور دیا ہے اور کہا کہ ملک میں تمام سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ وپیپلزپارٹی(شیرپاؤ)کے صدر آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے بھی لاہور خود کش دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی وجاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ ملک وقوم کے دشمن ہیں پاکستان اور اسلام کو دنیا میں بدنام کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیراہیں ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے