اگلا صفحہ

"لاہور میں‌ خودکش بم دھماکے " پر مزید كوریج

لاہور میں خود کش حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں کوئی ٹھوس پیشرفت نہ ہوسکی، پنجاب بھر سے ستر سے زائد افراد گرفتار، انوسٹی گیشن سینٹر شہری آبادیوں سے دور منتقل کرنے کا فیصلہ:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2008ء)لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے بعد تحقیقاتی اداروں کے انوسٹی گیشن سنٹر شہری آبادیوں سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورت میں شہریوں کے جان و مال کا نقصان کم ہو ۔ بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاون میں خودکش دھماکے کے بعد ماڈل ٹاون کمیونٹی نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ ماڈل ٹاون جیسے پوش رہائشی علاقے سے ایسے تمام انوسٹی گیشن سنٹر باہر منتقل کئے جائیں کمیونٹی ذرائع کے مطابق اس وقت صرف ماڈل ٹاون میں مختلف تحقیقاتی اداروں کے آٹھ انوسٹی گیشن سنٹر کام کر رہے ماڈل ٹاون کمیونٹی نے مالکان کو بھی سختی سے منع کیا ہے کہ وہ گھر ایسے افراد کو کرائے پر نہ دیں جو رہائش اختیار نہ کریں ۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ان تمام باتوں کو زیر بحث لانے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام انوسٹی گیشن سنٹر جو ماڈل ٹاون ، گلبرگ سمیت دیگر رہائشی علاقوں میں ہیں باہر منتقل کئے جانے چاہئیں جس پر عمل درآمد بہت جلد شروع ہوجائے گا ذرائع نے بتایا کہ خودکش دھماکوں کا ابھی تک سراغ تو نہیں لگایا جا سکا تاہم تحقیقات کے لئے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی پنجاب بھر سے گرفتاریاں جاری ہیں اور جو کارکن بہت پہلے کالعدم تنظیموں سے لاتعلقی اختیار کر چکے ہیں ان سے بطور گارنٹی پچیس لاکھ روپے کے گارنٹی بانڈ بھروانے کے بعد انھیں رہا کر دیا جائے گا ا ۔انوسٹی گیشن ذرائع کے مطابق لاہور کے علاوہ ضلع بھکر ، جھنگ ، فیصل آباد ، سرگودھا اور خانیوال سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع سے کالعدم تنظیموں کے ستر سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں اور اس سلسلہ میں سیکٹیرین برانچ فہرست مرتب کر رہی ہے ۔

13/03/2008 18:23:13 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.