لاہور میں گزشتہ روز کے خود کش حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں پچاس سے زائد افراد گرفتار ۔پولیس اور دیگر اداروں کی ٹیمیں تحقیقات میں مصروف:
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2008ء)لاہور میں گزشتہ روز کے دو خود کش حملوں کے بعد پچاس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں کالعدم تنظیموں کے ارکان بھی شامل ہیں ۔نجی ٹی وی مطابق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور چودھری تصدق حسین کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں خو کش حملوں کی تحقیقات میں مصروف ہیں ۔ ۔ ذرائع نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ کالعدم تنظیموں سمیت دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث پہلے سے گرفتار خطرناک ملزمان سے بھی ان خودکش حملوں کے بارے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ نیوی وار کالج اور جی پی او چوک میں خودکش دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کئے گئے ملزمان سے بھی ابھی تک کوئی ایسی معلومات نہیں ملی جس سے تحقیقاتی مراحل کو آگے بڑھایا جائے ۔دوسری جانب معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور ان میں راشن اور نقد امداد تقسیم کی ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے