تین سالہ بچی دھماکے کی شدت سے دل کی دھڑکن بند ہونے سے جاں بحق:
لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 مارچ 2008 )دھماکے سے ایف آئی اے کی بلڈنگ کے سامنے واقع ایک رہائشی عمارت میں موجود تین سالہ بچی دھماکے کی شدت سے دل کی دھڑکن بند ہونے سے جاں بحق ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جب ایف آئی اے کی بلڈنگ میں دھماکہ ہوا تو بلڈنگ کے واقع رہائشگاہ میں تین سالہ بچی میریم سمیول گھر کے لان میں کھیل رہی تھی کہ دھماکے کی شدت کیوجہ سے اسکے دل کی دھڑکن بند گئی او روہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ یاد رہے کہ دھماکے کی آواز ایک کلو میٹر کے علاقے تک سنی گئی اور کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے