ایف آئی اے بلڈنگ اور ماڈل ٹاوٴن دھماکوں میں ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ کیلئے کمیٹی قائم:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2008ء)حکومت پنجاب نے ایف آئی اے کی بلڈنگ اور ماڈل ٹاون میں ہونے والے بم دھماکوں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا کر حکومت کو ازالے کے لیے سفارشات تیارکرنے کی غرض سے سات رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرئے گی ۔ ایف آئی اے کی بم دھماکے سے تباہ ہونے والے بلڈنگ کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او لاہور میاں اعجاز نے بتایا کہ سات رکنی کمیٹی ریلیف کمشنر بریگیڈئیر (ر) غضنفر کی قیادت میں کام کرئے گی جبکہ کمیٹی کے دوسرے ممبران میں چیف انجینرنگ بلڈنگز نارتھ ، چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی ، ای دی او ورکس، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ، ڈائریکٹر بلڈنگز ، اور موٹر وہیکلز ایگزامنر شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بم دھماکوں میں تباہ ہونے والی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور بلڈنگز کے نقصانات کا تحمینہ لگا کر جبکہ زخمیوں اورجاں بحق ہونے والوں کو معاوضوں کی جلد ادائیگی کردی جائے گی ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے