اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"لاہور میں‌ خودکش بم دھماکے " پر مزید كوریج

لاہور دھماکوں میں بھارت یا افغانستان ملوث ہے اس بارے میں تحقیقات کے بغیر کچھ نہیں کہاجا سکتا۔طارق پرویز ۔۔۔دونوں خود کش دھماکوں کا سراغ لگا لیا ہے جلد ملزموں تک پہنچ جائینگے ‘سیکورٹی اداروں کو بھی کامیابی مل رہی ہے ‘نجی ٹی وی سے گفتگو:
لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12 مارچ 2008 ) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے طارق پرویز نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونیوالے خود کش دھماکوں میں بھارت یا افغانستان ملوث ہے اس کے بارے میں تحقیقات کے بغیر کچھ نہیں کہا جا سکتا‘لاہور میں ہونیوالے دونوں خود کش دھماکوں کا سراغ لگا لیا ہے اور جلد ملزموں تک پہنچ جائینگے ۔ ملک میں ہونیوالے دہشتگرد ی کے واقعات روکنے اور ملزموں تک پہنچے میں سیکورٹی اداروں کو بھی کامیابی مل رہی ہے ۔ وہ گزشتہ روز لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ طارق پرویز نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے سرگودھا اور راولپنڈی میں ہونے والے خود کش دھماکوں کے ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے اور لاہور میں ہونیوالے خود کش دھماکوں کے ملزموں کا بھی سراغ مل چکا ہے اور جلد ان کے نیٹ ورک تک پہنچ جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ دہشتگردی کرنیوالے عناصر بڑے تجربہ کار ہیں اور وہ ہر روز نئے طریقے دریافت کر رہے ہیں اور لاہو رمیں ہونیوالے خود کش دھماکوں میں 1999ء کے بعد پہلی مرتبہ بارود سے بھری گاڑیوں کے ذریعے خود کش دھماکے کے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ دھماکے کے وقت بلڈنگ میں اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے دھماکوں کے ملزم موجود تھے ۔ انہوں نے کہا سیکورٹی والوں کی وجہ سے دھماکے نہیں ہو رہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ سیکورٹی اداروں نے بھی اب تک حملے کرنے والے کئی نیٹ ورکوں کو پکڑا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے ۔

12/03/2008 14:34:20 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.