لاہور خود کش دھماکوں کے الزام میں امام مسجد سمیت 5افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا:
لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12 مارچ 2008 ) ایف آئی اے کی بلڈنگ اور ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالے خود کش دھماکوں کے الزام میں لاہور پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مبینہ طور پر امام مسجد سمیت 5افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ نواں کوٹ کے علاقہ کے رہائشی امام مسجد رحمت اللہ اور انکے ہاں آئے ہوئے 4مہمانوں کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بڑی تعداد نے چھاپہ ما ر کر گرفتار کیا تھا جنہیں گرفتار ی کے بعد تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور خدشہ ہے کہ یہ افراد منگل کے روز لاہور میں ہونیوالے خود کش دھماکوں میں ملوث ہو سکتے ہیں ۔ رحمت اللہ کی اہلیہ کے مطابق پولیس نے میرے شوہر اور چار افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہیں خود کش دھماکوں کے الزام میں پکڑا گیا ہے ۔ دوسری طرف علاقے کی پولیس نے اس سارے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور انکا کہنا ہے کہ علاقہ سے کسی بھی فرد کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے