خود کش دھماکے میں جابحق ہونیوالے ایف آئی اے کے 15اہلکاروں کی نماز جنازہ سول لائن تھانہ میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں گورنرپنجاب ‘وزیر اعلی ‘چیف سیکرٹری ‘آئی جی ‘سی سی پی او سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی:
لاہور( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12 مارچ 2008 )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )کی بلڈنگ میں ہونیوالے خود کش دھماکے میں جابحق ہونیوالے ایف آئی اے کے 15اہلکاروں کی نماز جنازہ گزشتہ روز سول لائن تھانہ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب خالد مقبول ‘وزیر اعلی پنجاب اعجاز نثار ‘چیف سیکرٹری پنجاب سلمان صدیق ‘آئی جی پنجاب ملک تصدق حسین ‘سی سی پی او ملک محمد اقبال سمیت ایف آئی اے کے افسران سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ نماز جنازہ کے بعد تابوت ورثاء کے حوالے کر دیئے گئے ۔ جن اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی ان میں ملک افتخار اعوان ‘محمد اقبال ‘ثاقب ‘محمد فاروق ‘خاور حیات ‘محمد ریاض ‘ذوالفقار ‘امانت کمبوہ ‘عبدالغفور ‘مقدس ‘رحمت اللہ ‘ظفر اللہ نیازی ‘سلامت ‘نذیر عرف ہیرو اور محمد عمران شامل ہیں ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے