صدرپرویز مشرف اور نگراں وزیر اعظم میاں محمد سومرو کا لاہور بم دھماکوں پر اظہار افسوس، سیاسی رہنماوٴں کی طرف سے گہرے رنج و غم کا اظہار:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2008ء)صدرپرویز مشرف اور نگراں وزیر اعظم میاں محمد سومرو نے لاہور میں بم دھماکوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے ۔ صدر مملکت نے ان واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دھماکوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔دوسری جانب چاروں صوبوں کے گورنروں اور نگراں وزرائے اعلٰی نے ان واقعات پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف،مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین،امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد،جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانہ فضل الرحمن،جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ سینیٹر مولانا سمیع الحق،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ،جماعت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر،آزاد کشمیر کے صدر راجہ زوالقرنین اور دیگر سیاسی رہنماوں نے لاہور بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے