ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر میں ہونیوالے خود کش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کر لیا گیا:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2008ء)ٹمپل روڈ پر واقع فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے ہیڈ کوارٹر میں ہونیوالے خود کش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں دو نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے کے مدعی ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے جاوید احمد شاہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیا رکیا ہے کہ صبح تقریبا 9بجکر 26منٹ پر شہ زور ڈالا ایف آئی اے کی بلڈنگ میں زبردستی داخل ہوا جسے ایک نا معلوم ڈرائیور اور اسکے ساتھی نے بلڈنگ کی اندرونی دیوار سے ٹکرا دیا جسکی وجہ سے ایک شدید دھماکہ ہو گیا جس سے عمارت بری طرح متاثر ہوئی اس واقعہ میں 20کے قریب افراد جاں بحق جبکہ 140زخمی ہو گئے ۔ اس واقعہ میں ایف آئی اے کے دفتر کے احاطے میں اور باہر کھڑی گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جس پر تھانہ سول لائنز نے کارروائی کرتے ہوئے دفعات 302،324،3/4،ایکسپلوزوایکٹ ( Explosive Act) ، 7ATAاور 427کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے