ایف آئی اے بلڈنگ میں دھماکہ ‘ایک این جی او کا سیکورٹی گارڈ چھت کا ملبہ گرنے سے جاں بحق:
لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 مارچ 2008 ) ایف آئی اے کی بلڈنگ کے سامنے جرمن این جی اوز کے دفتر میں سیکورٹی کے فرائض انجام دینے والا پرویز مسیح چھت سے ملبہ گرنے کی وجہ سے نیچے دب کر ہلاک ہو گیا جبکہ 7ملازمین زخمی ہو گئے ۔ گزشتہ روز دھماکے سے ایف آئی اے کی بلڈنگ کے سامنے واقعہ ایک جرمن این جی اوز کا دفتر بھی شدید متاثر ہوا اور بلڈنگ کی آخری منزل سے کچھ ملبہ بھی نیچے گرا جس کے نیچے آکر سیکورٹی کے فرائض سر انجام دینے والا پرویز مسیح ہلاک جبکہ فیاض ‘نعیم ناز ‘رضا ‘صدیق ‘ عاصمہ ملک شدید زخمی ہو گئی جنہیں گنگا رام ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے