دھماکوں کے خلاف تاجروں کا ہال روڈ سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی مارچ:
لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 مارچ 2008 ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) اور ماڈ ٹاؤن میں ہونیوالے دھماکوں کے خلاف تاجروں نے مال روڈ سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی مارچ کیا ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے فوری طو پر مستعفی ہو جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی بلڈنگ اور ماڈل ٹاؤن میں دھماکوں کے بعد ہال روڈ اور مال روڈ پر واقع تمام تجارتی مراکز بند کر دئیے گئے جبکہ تاجروں نے ہال روڈ سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ پرویز مشرف اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے فوری مستعفی ہو جائیں ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے