ایف آئی اے کی بلڈنگ میں ہونیوالے دھماکے کے بعد ٹمپل روڈ پر بجلی اورٹیلیفون کا نظام درہم برہم ہو گیا:
لاہور( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 مارچ 2008 )ایف آئی اے کی بلڈنگ میں ہونیوالے دھماکے کے بعد ٹمپل روڈ پر بجلی اور ٹیلیفون کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز ایف آئی اے بلڈنگ میں ہونیوالے دھماکے کی وجہ سے قریب سے گزرنے والی بجلی اور ٹیلیفون کی تاروں والے پولز اور سامنے نصب بجلی کا ٹرانسفارمر نیچے گر کر تباہ ہو گیا جس سے علاقے میں بجلی بند ہو گئی اور ٹیلیفون کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا تاہم لیسکو کے عملے نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دئیے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے