منگل کا دن اورایک مرتبہ پھر دو خود کش دھماکے:
لاہور( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 مارچ 2008 )صوبائی دارالحکومت میں ایک ہفتے بعد منگل کے روز ہی ایک مرتبہ پھر دوخود کش دھماکے ‘ ایف آئی اے او رماڈل ٹاؤن میں ہونیوالے دھماکوں میں صرف پانچ منٹ کا فرق تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل گزشتہ منگل کو نیوی وار کالج میں دو کش دھماکے ہوئے تھے جن میں سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے جبکہ ایف آئی اے کی بلڈنگ اور ماڈل ٹاؤن میں ایڈورٹائرنگ ایجنسی میں منگل کے روز ہی دھماکے ہوئے اور ان دھماکوں میں صرف پانچ منٹ کا فرق تھا ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے