ایف آئی اے کی بلڈنگ میں بم دھماکہ ‘حوالات میں بند 16قیدیوں کو تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا:
لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 مارچ 2008 ) ایف آئی اے کی بلڈنگ میں بم دھماکہ ‘حوالات میں بند 16مختلف مقدمات میں ملوث قیدیوں کو تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا ۔ایف آئی اے پاسپورٹ سیل کے احکام کے مطابق یہ حوالات ایف آئی اے کی آٹھویں بلڈنگ پر واقعہ ہے جہاں پر انسانی سمگلنگ میں ملوث اور غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانیوالے افراد کو گرفتار کر کے اس حوالات میں رکھا جاتا ہے۔بم دھماکے کے وقت حوالات میں مختلف مقدمات میں ملوث 16قیدی موجود تھے جن میں سے کچھ زخمی بھی ہوئے جنہیں گنگا رام ہسپتال میں طبی امداد کیلئے داخل کروایا گیا ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے