Mobilink Announces WiFi Devices with 25GB Monthly Internet

Mobilink Announces WiFi Devices With 25GB Monthly Internet

موبی لنک نے3 جی صارفین کے لیے وائی فائی ڈیوائس متعارف کروادی

موبی لنک بھی اپنے براڈ بینڈ 3 جی صارفین کے لیے وائی فائی ڈیوائس متعارف کرانے والا ہے۔اس سے پہلے موبی لنک اپنے صارفین کے لیے یو ایس بی ڈونگل متعارف کراچکا ہے ۔

موبی لنک کی وائی فائی ڈیوائس موبی لنک کے 3 جی پیکیجز کے ساتھ دستیاب ہوگی جس کی مدد سے صارفین اپنی 10 ڈیوائسز کو ہاٹ سپاٹ کے ذریعے کنکٹ کر سکیں گے۔

موبی لنک کی پیش کی جانے والی ڈیوائس اور پیکیجز کی تفصیلات درج ذیل ہیں
وائی فائی اور ڈونگل کی قیمت درج ذیل ہیں
· موبی لنک وائی فائی: 3000 روپے
· موبی لنک ڈونگل: 1500 روپے

وائی فائی اور ڈونگل ڈیٹا بنڈل
مائی فائی ڈیوائس اور یوایس بی بنڈل کی قیمت درج ذیل ہیں۔



· ماہانہ 15 جی بی : 1500 روپےماہانہ ،ڈیٹا کی حد 15 جی بی ماہانہ
· ماہانہ 25 جی بی: 2000 روپے ماہانہ، ڈیٹا کی حد 25 جی بی ماہانہ

ڈونگل اور وائی فائی ڈیوائس میں فرق
وائی فائی ڈیوائس: یہ ایک پورٹیبل راؤٹر کا کام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں اپنی الگ سے ری چارج ایبل بیٹری ہوتی ہے جو 6 گھنٹے چلتی ہے۔اس ڈیوائس کا کام وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنانا ہے ۔

ڈونگل:یہ وائی فائی ہاٹ سپاٹ نہیں بناتی بلکہ اسے صرف ایک ہی پی سی یا لیپ ٹاپ کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-21

More Technology Articles