Pakistan's long awaited 3G, 4G auction draws disappointing bids

Pakistan's Long Awaited 3G, 4G Auction Draws Disappointing Bids

‫پاکستان تھری اور فورجی لائسنسوں کی نیلامی سے مقررہ اہداف حاصل نہیں کرپائے گا

اسلام آباد: وزارت خزانہ اور وزارت آئی ٹی سے منسلک حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان تھری جی اور فور جی لائسنسوں کی نیلامی کے ذریعے غیرملکی زرمبادلہ حاصل کرنے کا اپنے ہدف پورا نہیں کر سکے گا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تھری جی اور فو جی لائسنسوں کی نیلامی سے 2 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کرنے کا ہدف رکھا تھا تاہم آئندہ ہفتے ہونے والی نیلامی میں اسے زیادہ سے زیادہ صرف 85 کروڑ ڈالر حاصل ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

نیلامی کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے قائم کی گئی ٹیم کے اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہدف کے حوالے سے خدشات پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس قدر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ وہ اس ناکامی کی صورت میں نیلامی کو ہی منسوخ کرنا چاہتے ہیں، اہلکار کا کہنا تھا کہ اس ناکامی کی ذمہ دار ضرورت سے زیادہ پرجوش وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ہے جس نے ایک نامکمل منصوبے کو آگے بڑھایا۔

واضح رہے کہ پاکستان خطے کا واحد بڑا ملک ہے جہاں ابھی تک تھری جی اور فور جی کی سروسز صارفین کو دستیاب نہیں ہیں جب کہ پڑوسی ملک افغانستان نے بھی 2 سال قبل 2012 میں تھری جی سروس کا آغاز کردیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-15

More Technology Articles