Telenor Pakistan offering free 3G in more cities

Telenor Pakistan Offering Free 3G In More Cities

ٹیلی نار پاکستان کا 3Gسروس کے کمرشل رول آؤٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز

ٹیلی نار پاکستان نے 3Gسروس کے کمرشل رول آؤٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیاہے۔ اس مرحلے میں ٹیلی نار پاکستان جولائی2014ء کے دوران سرائے عالمگیر، گوجرانوالہ،کھاریاں، ملتان ،گجرات ، سیالکوٹ ، ایبٹ آباد، فیصل آباد،پشاور اور سرگودھامیں 3Gسروس متعارف کررہا ہے ۔ اس وقت ٹیلی نار پاکستان،3Gکی مفت ٹرائل سروس سرائے عالمگیر، گوجرانوالہ، کھاریاں اور گجرات میں فراہم کر رہا ہے جبکہ ملتان، سیالکوٹ، ایبٹ آباد ، فیصل آباد، پشاور اور سرگودھا میں ٹیلی نار پاکستان کے صارفین جولائی 2014ئکے اختتام سے مفت 3Gٹرائل سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تاہم صارفین کو مفت سروس ختم ہونے کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس، ٹیلی نار پاکستان کی ویب سائٹ ، کمپنی کے فیس بک پیج اور آؤٹ ڈور اشتہاری مہم دی جائے گی۔

(جاری ہے)

3Gکی ٹرائل سروس کے دوران صارفین روزانہ 50MBتک مفت انٹرنٹ استعمال کرسکیں گے جبکہ 2Gڈیٹا سروس حسبِ معمول چارج کی جائے گی۔اس موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عرفان وہاب خان نے3Gسروس کے کمرشل رول آؤٹ کے دوسرے مرحلے میں 10نئے شہروں میں 3Gسروسز کے آغاز پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کیلئے ڈیجیٹل مستقبل کو یقینی بنانا ٹیلی نار پاکستان کا عزم ہے۔

ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ موبائل انٹرنیٹ ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس تک رسائی سب کے لئے آسان اور سستی ہونی چاہئے۔کمرشل رول آؤٹ کے دوسرے مرحلے کے دوران نہ صرف ٹیلی نار پاکستان کی اعلیٰ 3Gسروسز کا دائرہ کار ملک کے تمام بڑے شہروں تک پہنچ جائے گا بلکہ اس کی بدولت ہم ان علاقوں میں بڑھتی ہوئی ڈیٹا کی طلب کو بھی مزیدموثر اندازمیں پورا کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی نار پاکستان اپنے صارفین کو جدید ترین مصنوعات اور سروسز فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور مستقبل میں مزید شہروں اور قصبوں میں 3Gسروس متعارف کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ٹیلی نار پاکستان 3Gسیل سائیٹس پر مبنی صف اول کے نیٹ ورک سے آراستہ ہے اور جولائی2014ء کے اختتام تک کمپنی کی3Gسروس کا دائرہ کار14شہروں تک پھیل جائے گا ۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-25

More Technology Articles