Warid 4G LTE, why so late

Warid 4G LTE, Why So Late

وارد کا 4G-LTE ۔۔۔ صارفین کو مزید کتنا انتظار کرنا پڑے گا؟

وارد 4G ایل ٹی ای سروس لانچ کرنے کے بعد دنیا کا پہلا نیٹ ورک بن جائے گا جو2G سے ڈائریکٹ 4G پر آیا ہے، اور زونگ کے بعد پاکستان کا دوسرا نیٹ ورک بن گیا ہے جو ملک میں 4G کی سروس مہیا کرے گا۔
دوسرے نیٹ ورکس نے اپنے منتخب شہروں کے صارفین کو ٹرائل سروس مہیا کی تھی، اسکے برعکس وارد اپنی 4G-LTE کی ٹرائل سروس صرف ملازمین تک محدود کی ہیں، وارد کے ملازمین کو پہلے ہی اس سروس کو ٹیسٹ کرنے کے لیے 4G والی سم مہیا کیں گئیں ہیں۔

4G کو اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک لانچ کیا جانے کا ارادہ ہے۔
دوسری طرف وارد نے ایسے ہینڈ سیٹس کے آرڈر بھی دے دیے ہیں جو 4G کو سپورٹ کرتے ہیں اور اندرونی ذرائع سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ چار ماہ میں وار د اپنے صارفین کے لیے 4G سروس کو سپورٹ کرنے والے 20,000 سمارٹ فون بھی ملک میں درآمد کرے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وارد کی تین بڑی کمپنیوں کے ساتھ ڈیل فائنل ہوئی ہے جن میں سامسنگ اور ایچ ٹی سی بھی شامل ہیں۔


وارد کی جانب سے 12 جولائی 2014 کو صارفین کو 4G سروس کے منصوبہ کے متعلق ای میل کی گی تھی۔ای میل میں بتایا گیا تھاکہ وارد یہ سروس ’’ارکسن ‘‘کے نیٹ ورک کے تعاون کے ساتھ مہیا کرے گا۔
وارد نے اپریل میں ہونے والی 3G اور 4G سروسس کی نیلامی میں حصہ نہیں لیا تھا اور یہ افواہیں بھی گردش کر رہیں تھیں کہ گورنمنٹ کی جانب سے لائسنس حاصل کیے بغیر وارد جلد ہی 4G LTE سروس لانچ کرے گا۔
زونگ نے حال ہی میں ملک میں 4G سروس لانچ کی ہے اور پہلے راؤنڈ میں ملک کے سات شہروں میں اپنی یہ سروس مہیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ملک میں ایک ہی وقت میں دو 4G نیٹ ورک آپریٹنگ سسٹم کو کام کرتے دیکھنا خاصا دلچسپ ہوگا جبکہ ملک میں موبائل ڈیٹا کی کھپت کافی کم ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ وارد کی طرف سے اپنے صارفین کو یہ سروسز کتنی جلدی اور کس کوالٹی کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں، وارد کے زیادہ تر کسٹمرز بزنس کلاس ہیں، اور وہ کافی عرصہ سے اس 4Gسروس کے انتظار میں ہیں، انڈسٹری ذرائع نے اُردو پوائنٹ کو بتایا ہے کہ تھری جی اور فور جی کی عدم دستیابی کے باعث بہت سی کمپنیاں ، ادارے اور افراد ’’وارد‘‘ سے منہ موڑ چکے ہیں، اور اپنے نمبرز دوسرے نیٹ ورکس پر منتقل کر چکے ہیں۔

اس صورتحال میں وارد کی طرف سے مکمل خاموشی اسکے صارفین کیلئے انتہائی سخت تشویش کا باعث ہے، صارف کے مطابق وہ جب بھی وارد کے کال سینٹر پر کال کرکے دریافت کرتے ہیں کہ فور جی کی سروس کب شروع ہوگی تو انہیں ہر دفعہ نئی تاریخ دی جاتی ہے، جس سے صارفین یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کیا وارد یہ سروس جلد فراہم کرے گا بھی یاصرف صارفین کو نئی تاریخیں دے دے کر ہی ٹال مٹول کیا جاتا رہے گا؟ کیونکہ وارد پہلے ستمبر کے وسط میں، پھر آخر میں، اور اب اکتوبر کے وسط کی تاریخ دے چکا ہے۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/warid-4g.jpg
دوسری طرف وارد نے صارفین کو مفت فور جی سم کارڈ ارسال کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، جس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا، اور سم کارڈز صرف اپنے ملازمین کو بانٹ دئیے گئے ہیں، صارفین حیرت زدہ ہیں کہ اگر اگلے دو ہفتوں تک سروس کا آغاز ہونا ہے تو ابھی تک سم کارڈز انہیں ارسال کیوں نہیں کی گئیں؟۔

وارد کے صارفین اپنے نیٹ ورک کے ساتھ مخلص ہیں، اور چاہتے ہیں کہ وارد بھی اپنے صارفین کے ساتھ مخلص رہے، اور جو حقیقت ہے وہ بیان کرے، ملک میں تھری جی اور فور جی نیٹ ورکس کا راج ہے، جبکہ وارد کے صارفین ابھی تک انتہائی مہنگے 2Gنیٹ ورک کو استعمال کر رہے ہیں ، جسکی قیمت 3جی اور 4جی نیٹ ورکس کی قیمتوں سے بھی زیادہ ہے۔ صارفین وارد کی جانب سے اسکے اعلان کے منتظر ہیں، اگر درمیان میں کوئی قانونی پیچیدگی حائل ہے، کوئی ٹیکنیکل مسئلہ ہے تو اُسے بھی صارفین تک کھل کر پہنچانا چاہئے۔ ورنہ صارفین اب مزید انتظار نہیں کریں گے، اور دوسرے نیٹ ورکس پر منتقل ہو جائیں گے ۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-01

More Technology Articles