Warid ready to launch its 4G LTE service

Warid Ready To Launch Its 4G LTE Service

وارد کی طرف سے 4G-LTE کا حتمی طور پر اعلان ، لوگو بھی متعارف

اتوار کو دبئی میں ہونے والی GITEX ٹیکنالوجی ویک 2014 کے موقع پر وارد نے بلآخر اپنی 4G سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔
ابوظہبی گروپ کے ماتحت پاکستانی کمپنی نے اعلان کیا کہ ایرکسن پاکستان میں 4G سروس مہیا کرنے کے لیے وارد کا ٹیکنالوجی پارٹنر ہے اس لیے ایرکسن ٹیلی کمیونیکیشن سروس کے لیے ہارڈ وئیر فراہم کرے گی۔
وارد‘ وہ واحد آپریٹر ہے جس نے اس سال کے آغا زمیں پاکستان میں ہونے والی موبائل سپیکٹرم کی نیلامی میں حصہ نہیں لیا تھا لیکن اب 2G سروس سے ڈائریکٹ 4G ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔


وارد بہترین نیٹ ورک سلوشن کے ساتھ 4G-LTE لانچ کرے گااور ایرکسن اس کا پارٹنر ہونے کے ناطے خدمات مہیا کرے گا۔اس موقع پر وارد ٹیلی کوم کے سی ای او منیر فاروقی کا کہنا تھا کہ ہماری ایرکسن کے ساتھ مضبوط پارٹنر شپ کی وجہ سے ہم اس کی ٹیکنالوجی پر پورا بھروسہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


وارد ٹیلی کام نے اس سلسلے میں اندورنی ٹیسٹ ٹرائل کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد جلد ہی عوام کے لیے بھی ٹیسٹ ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صارفین جن کے پاس 4G-LTE کی خصوصیات والے ہینڈ سیٹ ہیں ان کو کمپنی کی جانب سے پہلے ہی مفت 4G LTE سمزکی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
ایرکسن کے میڈل ایسٹ کے صدر رفیع اباہیم کا کہنا تھا کہ ہم نیٹ ورک سوسائٹی کو پاکستان کے قریب لانے اور ملک کے ٹیلی کمیونیکیشن کی خدمات کے ارتقاء میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے کاربند ہیں ۔
پاکستان انٹرنیٹ ارتقاء کے درمیان میں ہے، ہینڈ سیٹس کے ذریعے ربط سازی کی وجہ سے کنکشن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اور بہت صارفین ایسے ہیں جو کہ اپنے سمارٹ فون ذریعے پہلی دفعہ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔ایسے میں وارد کی طرف سے تیز ترین انٹرنیٹ سروس کا آغاز خوش آئندہ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-13

More Technology Articles